خبرنامہ

کلثوم نواز کو طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

کلثوم نواز کو طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا

لندن(ملت آن لائن)میاں نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو طبعیت بگڑنے پر ایک بار پھر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کو کینسر کا عارضہ لاحق ہے اور وہ گزشتہ کئی دنوں سے لندن میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی کیموتھراپی اور آپریشن کیے جاچکے ہیں۔

کلثوم نواز کو طبعیت بگڑنے پر ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی اطلاع ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹر کے ذریعے دی۔

مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ امی کو دوبارہ اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے، امی کی صحت یابی کےلیے دعا کریں۔‘

واضح رہےکہ کلثوم نواز میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست لاہور کے حلقہ این اے 120 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔

Advertisement