خبرنامہ

کولمبیا؛ طیارہ گرکرتباہ برازیل ٹیم سمیت 76 ہلاک

کولمبیا (ملت نیوز) کولمبیا؛ طیارہ گرکرتباہ برازیل ٹیم سمیت 76 ہلاک برازیل کی کرکٹ ٹیم کو کولمبیا لے کر جانے والا گرکر تباہ ہو گیا جس میں برازیل کی فٹ بالر ٹیم بھی شامل تھی. تاحال مزید معلومات سامنے نہیں آ سکیں. برازیل کی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کو لے جانے والا طیارہ کولمبیا میں گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔لامیا ائیرلائن کے طیارے میں عملے کے 9 افراد اور ساؤتھ امریکن فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی برازیلین فٹ بال کلب چیپکوئینس رئیل کی فٹ بال ٹیم تھے۔ طیارہ کولمبیا کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے جوش ماریا کورڈوا کی جانب محو پرواز تھا۔بتایا گیا ہے کہ طیارہ ایندھن کی کمی کے باعث مقامی وقت کے مطابق گزشتہ شب سوا دس بجے پر ایل اے یونین کی میونسپلٹی سیرو گورو میں گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں کئی افراد کے موقع پر ہی ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔طیارہ بولیویا سے میڈلن جا رہا تھا۔