خبرنامہ

گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم کیلئے 9 ارب 55کروڑ50لاکھ روپے مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی)پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں پانی کی فراہمی کیلئے گریٹر کراچی واٹر سپلائی سکیم پرمجموعی طور پر12ارب 75کروڑ 50 لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے ۔ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام( پی ایس ڈی پی) کی رپورٹ کے مطابق 30جون2017ء تک منصوبہ کیلئے تین ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جاچکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے دوران منصوبہ کیلئے 9 ارب 55کروڑ50لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔