خبرنامہ

ہاؤسنگ و تعمیرات ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کے لئے 10 ارب 38 کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد مختص

اسلام آباد(ملت آن لائن ،اے پی پی) آئندہ مالی سال 2017-18ء کے سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت ہاؤسنگ و تعمیرات ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں کے لئے 10 ارب 38 کروڑ 60لاکھ روپے سے زائد مختص کئے گئے ہیں۔ جمعہ کو جاری ہونے والے پی ایس ڈی پی کے تحت لاہور میں قومی احتساب بیورو کمپلیکس کی تعمیر کے لئے 3کروڑ 80لاکھ روپے سے زائد ‘ اسلام آباد میں نئے سیکرٹریٹ بلاکس کی تعمیر پر 20کروڑ روپے ‘سوہاوہ چکوال روڈ کے لئے 3ارب 30 کروڑ روپے ‘ شانگلا میں ترقیاتی سکیموں کے لئے 20کروڑ روپے ‘لاہور میں نیب کمپلیکس میں بیرکس کی تعمیر کے لئے 4کروڑ 72لاکھ روپے سے زائد اور چھتر پلین مانسہرہ میں انٹرچینج کی ٹنل کی تعمیر پر 2 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔