خبرنامہ

ہائیکورٹ کا پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ روکنے کا حکم، گرفتار کارکنان کی فہرست بھی طلب

اسلام آباد (ملت ) ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ روکنے اور گزشتہ رات گرفتار ہونے والے کارکنان کی فہرست بھی طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔راولپنڈی ،اسلام آباد سیل،ہر طرف نفری، شیخ رشید گھر سے غائب، عمرا ن خان تقریبا نظر بندمیڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز نے پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کی اور پولیس کو پی ٹی آئی کارکنانا کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ روکنے کا حکم دیدیا ہے جبکہ گزشتہ رات گرفتار کارکنان کی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کارکنان نے کس قانون کی خلاف ورزی کی، بتایا جائے۔عدالت نے اپنے فیصلے میں حکومت اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد کو بند کرنے سے بھی روک دیا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ کسی طریقے سے سڑکوں کو بند نہ کرے اور 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں کوئی کنٹینر نہیں لگے گا۔