خبرنامہ

ہارٹ آف ایشیا کانفرنس؛صرف امن کی خاطر شرکت کی: فاطمی

واشنگٹن: (ملت+اے پی پی) معاون خصوصی طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ چند ماہ کے دوران سولہ ہزار کشمیریوں کو زخمی کیا گیا۔ بھارت ایل او سی پر بھی سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت صرف امن کی خاطر کی۔ افغانستان میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔