خبرنامہ

ہمارے کیس میں کچھ نہیں، پھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے: نواز شریف

ہمارے کیس میں

ہمارے کیس میں کچھ نہیں، پھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے: نواز شریف

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے کیس میں کچھ نہیں لیکن پھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے اور نئے ریفرنسز دلیپ کمار کی فلم جیسے ہیں۔ احتساب عدالت کے کمرے میں میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ جب پرانے ریفرنس میں کچھ نہیں نکلا تو نئے ریفرنس کیوں دائر کیے، رینٹل پاور اور این آئی سی ایل جیسے کیسز ہیں جن پر کرپشن ثابت ہوئی ہے، ان ریفرنسز کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ صرف میرے والد کے کاروبار کے پیچھے ہی پڑے ہوئے ہیں، اگر حساب لینا ہے تو 1937سے لیں، ہمیں اللہ تعالی نے 1937 سے نوازنہ شروع کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ جتنی دستاویزات پیش کی گئیں وہ ہم نے خود فراہم کیں، پہلے 6 ماہ میں کیا ثابت ہوا جو اب نئی چیزیں مل گئی ہیں، ہمارے کیس میں کچھ نہیں لیکن پھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے۔ چوہدری نثار کے شکوے اور منانے کے سوال پر نواز شریف نے خاموشی اختیار کی اور اور بعدازاں کہا کہ کسی سے کوئی توقع نہیں رکھنا چاہتے۔ اس موقع پر مریم نواز نے بھی صحافیوں سے بات کی اور کہا کہ پہلے کہا گیا فلیٹ میرے ہیں،پھر وہی ملکیت میاں صاحب پر ڈال دی، ہم سے پوچھتے ہیں کہ اثاثے کیسے بنائے، آپ نے کرپشن کا الزام لگایا ہے کرپشن ثابت کریں۔ مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے تسلیم کیا کہ آف شور کمپنی ان کی ہے لیکن انہیں کہا جاتا ہے نہیں نہیں تمُ ٹھیک ہو۔
ہمارے کیس میں کچھ نہیں، پھر بھی کچھ نکالا جا رہا ہے: نواز شریف