خبرنامہ

امریکی صدر نے وزیراعظم عمران خان سےطالبان مذاکرات کے لیےمدد مانگ لی

اسلام آباد:(ملت آن لائن) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا ، خط میں امریکی صدر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پاکستان سے مدد مانگ لی اور نیک خواہشات کا اظہار اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی تعریف کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی سینئرصحافیوں اور اینکرپرسنز سے ملاقات ہوئی ، جس میں وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خط وزیراعظم عمران خان کوآج صبح ملا، امریکی صدر ٹرمپ نے خط میں افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے تعاون مانگا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردارکی تعریف کی۔

’کرتارپور راہداری کا مطلب ڈبل گیم نہیں‘
وزیراعظم نے کرتار پور راہدری پر وزیر خارجہ کے گوگلی کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ ’ یہ فیصلہ ان کی گوگلی نہیں تھی بلکہ سیدھا سادھا فیصلہ تھا، شاہ محمود کا مطلب تھا کہ بھارت میں الیکشن آرہے ہیں، وہ پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ہم نے نفرت پھیلانےکا منصوبہ روکنے کے لیے کرتارپور کوریڈور کھولا ہے لہٰذا نفرت پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنانے کو گوگلی کہہ سکتے ہیں لیکن اس کا قطعاً یہ مقصد نہیں کہ ہم نے دھوکا یا ڈبل گیم کیا ہے‘۔

وزیراعظم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم
کشمیر کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’ہم مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پرعزم ہیں، اگر دونوں ممالک چاہیں تو یہ ہوسکتا ہے‘۔

ڈالر کی قدر سے متعلق وزیراعظم کا انکشاف
وزیراعظم نے ڈالر کی قیمت بڑھنے سے متعلق بھی انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’پہلے بھی جب ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا تو ان کو علم نہیں تھا اور گزشتہ روز بھی انہیں اس حوالے سے ٹی وی سے پتا چلا، روپے کی قدر اسٹیٹ بینک نے گرائی تھی جو ایک اتھارٹی ہے اور خود یہ کام کرتے ہیں، انہوں نے ہم سے اس حوالے سے نہیں پوچھا لیکن اب ہم میکنزم بنارہے ہیں کہ اسٹیٹ بینک حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر روپے کی قدر نہ گرائے‘۔

وزیراعظم کا چیف جسٹس سے شکوہ
وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے پر چیف جسٹس کے ریمارکس پر شکوہ بھی کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ‘چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ پنجاب کے بارے میں جو کہا انہیں دیکھنا چاہیے تھا کہ وہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں جب کہ زلفی بخاری سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس پر بھی افسوس ہوا، میں نے کبھی اقربا پروری نہیں کی، چیف جسٹس کی عزت کرتا ہوں لیکن ان چیزوں پر افسوس ہے‘۔

کوئٹہ میں لاپتا افراد کے معاملے پر وزیراعظم نے بتایا کہ ’ اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں‘۔

پی اے سی کی چیئرمین شپ شہبازشریف کو دینے سے انکار
قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’آج قائمہ کمیٹیاں بنارہے ہیں جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر اپوزیشن تعاون نہیں کررہی، اگر اپوزیشن کا تعاون نہیں رہا تو پی اے سی کا چیئرمین شہبازشریف کی بجائے اپنے طورپر کسی کو بنائیں گے‘۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے سوال پر واضح جواب نہیں دیا اور گزشتہ روز آصف زرداری کی تنقید پر انہوں نے سابق صدرپرشدید تنقید کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کو امریکی صدر ٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کی تصدیق کی ہے۔بتایا کہ ’ اس معاملے پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں‘۔

پی اے سی کی چیئرمین شپ شہبازشریف کو دینے سے انکار
قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’آج قائمہ کمیٹیاں بنارہے ہیں جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر اپوزیشن تعاون نہیں کررہی، اگراپوزیشن کا تعاون نہیں رہا تو پی اے سی کا چیئرمین شہبازشریف کی بجائے اپنے طورپر کسی کو بنائیں گے‘۔

وزیراعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کے سوال پر واضح جواب نہیں دیا اور گزشتہ روز آصف زرداری کی تنقید پر انہوں نے سابق صدر پر شدید تنقید کی۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی غیر ملکی خبر رساں ادارے کو امریکی صدر ٹرمپ کے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھنے کی تصدیق کی ہے۔