اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ 5فروری کے تاریخی دن کے موقع پر تمام جماعتوں وتنظیموں اور مکاتب فکر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کامل اور مکمل اتحاد ویکجہتی کااظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔ وہ یہاں کشمیر ہاؤس میں آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر سردار فاروق طاہر،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی، ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان،چوہدری رخسار احمد،مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے نائب صدر سردار ابرار عباسی اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں سردار ارشد نیازی ،سردار مظہر الیاس، سردار نوید صادق، مرزا آصف مغل ،سردار زاہد عزیز اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں وکارکنوں اور یوتھ کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران ان سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر مسلم لیگی رہنماؤں وعہدیداروں ،کارکنوں اور یوتھ کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ 5فروری کے یوم اظہار یک جہتی کشمیر کے مظاہروں اور تقریبات میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں اس دن کی قومی اہمیت کے حوالے سے زیادہ اتحاد ویکجہتی اور متفقہ پروگراموں پر عملدرآمد کی اشد ضرورت ہے ۔اور سیاسی کارکنوں اور عوامی نمائندوں کو ایک نئے جوش وولولے سے مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور حکومت آزادکشمیر اور مسلم لیگ کی طرف سے اس دن کی قومی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اس کے پروگراموں کے لیے زیادہ موثر انتظامات کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ تمام سیاسی اور دیہی جماعتوں سمیت تمام مکاتب فکر کی طرف سے اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی ضرورت ہے اس سے قبل ڈپٹی سپیکر اسمبلی،وزیر حکومت ممبران اسمبلی اور مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کو 10روزہ کامیاب دورہ برطانیہ پر مبارک باد دی اور برطانوی پارلیمنٹ میں پہلی مرتبہ ہونے والے تاریخی سیمینار سے خطاب اور ممبران پارلیمنٹ سے مفیدملاقاتوں کے علاوہ برٹش کونسل اور حکومت آزادکشمیر کے درمیان تاریخی معاہدے کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ اسکے تحریک آزادکشمیر اور آزادی کشمیر کی تعلیمی ترقی سمیت مجموعی ترقی پر دوررس اثرات مرتب ہوں نگے
خبرنامہ
5فروری کے تاریخی دن کے موقع پر تمام مکاتب فکر کو مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل اتحاد ویکجہتی کااظہار کرنا چاہئے
