خبرنامہ

قاتل کو سزاسنائے جانے پر100فیصد مطمئن ہوں، والد زینب

قاتل کو سزاسنائے

قاتل کو سزاسنائے جانے پر100فیصد مطمئن ہوں، والد زینب

قصور:(ملت آن لائن) ننھی زینب کے والد کا کہنا ہے کہ قاتل کو سزا سنائے جانے پر100 فیصد مطمئن ہوں، خواہش ہے سزا پر عملدرآمد دنیا دیکھے، چاہتے تھے مجرم کو سرعام پھانسی ملے۔ تفصیلات کے مطابق زینب کے والد امین انصاری نے قاتل عمران کو سزا سنائے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کو سزا سنائے جانے پر100فیصد مطمئن ہوں، چاہتے تھے مجرم کو سرعام پھانسی ملے، ہمارا سرعام پھانسی کا مطالبہ جائز تھا۔ والد زینب کا کہنا تھا کہ خواہش ہے سزا پر عملدرآمد دنیا دیکھے، زینب کے واقعے نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، دنیا بھر سے لوگوں نے بھی سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ اورعدلیہ کا مشکور ہوں۔ زینب کے چچا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کا عبرتناک انجام دیکھنا چاہتے ہیں۔
زینب کےدرندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائےموت کا حکم
یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں درندہ صفت قاتل عمران کو 4 بارسزائے موت کا حکم سنا دیا جبکہ مجرم عمران کو ایک بار عمر قید ،7سال قید، 32لاکھ جرمانے کی بھی سزا سنائی۔ خیال رہے کہ انسدادہشتگردی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ15 فروری کو محفوظ کیا تھا جبکہ مجرم عمران نے زینب سمیت 9بچیوں کے قتل کا اعتراف کیا تھا۔