خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکی ایجنسیاں ٹرمپ کی جگہ ان کے معاون کو صدر بنا دیں گی

کیٹو (ملت + آئی این پی) وکی لیس کے بانی جولیان اسانج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ایجنسیاں ٹرمپ کی جگہ ان کے معاون کو صدر بنا دیں گی۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق وکی لیس کے بانی جولیان اسانج نے نئی امریکہ انتظامیہ سے متعلق ٹویٹر پر ایسے بیان دیئے ہیں جنہیں پڑھ کر دماغ مجبورا سوچنے پر متوجہ ہوجاتا ہے۔ اسانج جو کہ پانچ سال سے لندن میں متعین ایکواڈور کے سفارت خانے میں مقیم ہیں نے اپنی ٹویٹس پر کہا ہے کہ امریکی خفیہ ایجنسی صدر دونالڈ ٹرمپ کو ہٹا کر ان کی جگہ نائب صدر مائیک پنس کو صدر بنانا چاہتی ہیں۔اسانج نے بتایا ہے کہ یہ ساری خفیہ کاروائی ہیلری کلنٹن کی ٹیم کروا رہی ہے جس سے پنس لا علم ہیں۔ جولیان اسانج نے مزید انکشاف کیا ہے کہ کلنٹن جلد ہی سیاست میں دوبارہ لوٹ آئیں گی ۔