خبرنامہ انٹرنیشنل

آئی ایم ایف کے خلاف حقیقی عدالتی کارروائی کی جائے، فرانسیسی عوام

پیرس: (ملت+اے پی پی) فرانس کے ہزاروں افراد عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی سربراہ کے خلاف حقیقی عدالتی کارروائی کے لیے دستخط جمع کر رہے ہیں۔فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کریسٹین لاگارڈ کے خلاف حقیقی عدالتی کارروائی کے عنوان کے تحت دو لاکھ دستخطوں کے ساتھ ایک پلندہ جمع کیا گیا ہے۔ ایک فرانسیسی شہری جولیان کرسٹوفولی نے کہ جنھوں نے یہ پلندہ تیار کر کے ویب سائٹ پرعام لوگوں کے لیے پیش کیا ہے، اس سلسلے میں لکھا ہے کہ تاپی کیس میں فرانس کی عدلیہ کا فیصلہ ناقابل برداشت ہے۔فرانس کی کورٹ آف جسٹس نے، کہ جو تین پروفیشنل ججوں اور پارلیمنٹ کے بارہ ارکان پر مشتمل تھی، تاپی کیس میں لاگارڈ کو کوئی سزا نہیں سنائی ہے۔ واضح رہے کہ برنارڈ تاپی فرانس کے سابق صدر نکولا سارکوزی کے قریبی دوست ہیں اور سارکوزی دو ہزار سترہ کے صدارتی انتخابات کی مہم اور مناظروں میں ہمیشہ ان کے ساتھ ساتھ تھے۔ لاگارڈ پر الزام لگایا گیا کہ انھوں نے غیرقانونی طور پر برنارڈ تاپی کی مالی مدد کی ہے۔