خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل کے کئی مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں، صہیونی وزیر کا دعویٰ

اسرائیل کے کئی مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں، صہیونی وزیر کا دعویٰ
تل ابيب:(ملت آن لائن) اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ رابطے ہیں۔ اسرائیلی ریڈیو پر اپنے انٹرویو میں اسرائیل کے وزیر توانائی یوول اسٹینیز نے کہا کہ اسرائیل کے مختلف عرب اور مسلم ممالک سے خفیہ تعلقات ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں یوول اسٹینیز کا کہنا تھا کہ جن ممالک کے ساتھ اسرائیل کے خفیہ رابطے ہیں ان تمام ممالک کے نام ظاہر نہیں کرسکتے کیونکہ وہ ممالک نہیں چاہتے کہ دنیا کے سامنے ان کے نام کو ظاہر کیا جائے اور اسرائیل ان کی اس خواہش کا احترام کرتاہے۔اس سے قبل اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو بھی عرب ممالک سے تعلقات کا اشارہ دے چکے ہیں جبکہ اسرائیلی کی فوج کے سربراہ نے بھی خفیہ رابطوں کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔