خبرنامہ انٹرنیشنل

القاعدہ کے اتحادی گروپ کے کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاع

طرابلس: (ملت+اے پی پی) شمالی افریقا میں القاعدہ کے ایک اہم اتحادی جنگجو گروپ المرابطون کا کمانڈر امیر مختار بلمختار لیبیا میں امریکی انٹیلی جنس کی مدد سے کیے گئے فرانس کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ۔امریکا کے ایک عہدے دار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر فرانسیسی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے مختار بلمختار کی لیبیا میں اسی ماہ کے شروع میں ہلاکت کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ فرانسیسی لڑاکا طیارے نے ان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ اس بدنام زمانہ جنگجو کمانڈر کی اس سے پہلے بھی لیبیا اور مالی میں فضائی حملوں میں ہلاکت کی اطلاع منظرعام پر آچکی ہے۔