خبرنامہ انٹرنیشنل

امریکا ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے،ایران کی دھمکی

امریکا ہمارے میزائلوں کی دسترس میں ہے،ایران کی دھمکی

تہران:(ملت آن لائن) ایران کا کہنا ہے کہ امریکا ہمارے میزئلوں کی دسترس میں ہے اور جنگ کی صورت میں اس کی تباہی یقینی ہے۔ تہران میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ محمد علی جعفری نے کہا کہ اگر امریکا نے ایران پر حملہ کیا تو اسے مؤثر جواب دیا جائے گا، ہمارے بیلسٹک میزائلوں کی مار کرنے کی صلاحیت 2 ہزار کلومیٹر ہے جو امریکا کے کسی بھی حملے کا مؤثر جواب دینے کے لئے کافی ہے۔
محمد علی جعفری کا کہنا تھا کہ امریکی جانتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جنگ کے انتہائی بھیانک نتائج ہوں گے اور شکست امریکا کا مقدر ہے، اسلیے امریکا اقتصادی پابندیوں کا دباؤ بڑھا کر ایران کو جھکانا چاہتا ہے، لیکن پاسداران انقلاب امریکی پابندیوں کا سامنا کرے گے اور ہم ان پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیں گے۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے ہر طرح کا ہتھیار بنائے گا۔

ملکی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی کا کہنا تھا کہ ایران اسلحے کی تیاری سے، جس میں بیلسٹک میزائل بھی شامل ہیں، کسی بین الااقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے۔

انھوں نے امریکہ کو خبردار کیا کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مشترکہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی اس کے مفادات کے لیے ‘نقصان دہ’ ہو گی۔