خبرنامہ انٹرنیشنل

امر یکہ،مسلح شخص کے مکان سے بم بنانے کا مواد برآمد

ڈیلاس( آ ئی این پی)امریکہ کی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیلس میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے والے مبینہ شخص مکاہ جانسن کے مکان سے بم بنانے کا مواد، رائفلز اور جنگی جرنل برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کی جا نب سے ہفتہ کو جا ری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مواد اس وقت ملا جب پولیس نے ان کے مکان کی تلاشی لی۔پولیس نے ان اطلاعات کی بھی تصدیق کی ہے کہ 25 سالہ جانسن امریکی فوج میں رہ چکا تھا۔اس سے قبل ڈ یلاس میں پولیس چیف کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے مسلح شخص کا کہنا تھا کہ وہ پولیس کی جانب سے سیاہ فام لوگوں پر فائرنگ کے واقعات سے پریشان تھا اور سفید فام اہلکاروں کو مارنا چاہتا تھا۔