لندن: (ملت آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات مشرق وسطی کے ممالک کے اسرائیل کے ساتھ اتحاد کی وجہ بن رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں رائل انسٹیٹیوٹ برائے بین الاقوامی امور میں اپنے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایک کے بعد ایک ملک ایرانی خطرات کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے لبنان اور یمن پر اپنا اثرورسوخ قائم کر لیا ہے، جب کہ اس کی کوشش ہے کہ عراق اور شام کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا جائے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اس کی وجہ سے اچھی خبر یہ ہے کہ مختلف عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ دوستی کرتے جا رہے ہیں۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
ایران کا خطرہ عرب اسرائیل اتحاد کا باعث بن رہا ہے، نیتن یاہو