خبرنامہ انٹرنیشنل

ایکواڈور:زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 553 ہوگئی

ایکواڈور:(اے پی پی)ایکواڈورمیں گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے میں ہلاک افراد کی تعداد 553 ہوگئی، دوسری جانب امدادی کارروائیاں تیز کردی گئیں،100 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ایکواڈورمیں آنے والے زلزلے سے ہلاک افرد کی تعداد 553 ہوگئی اور ساڑھے چارہزارسے زائدافرادزخمی ہوگئے،تاہم 100 شہری تاحال لاپتا ہیں، زلزلے سے 1500گھربھی زمین بوس ہوگئے۔ ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں 7.8 شدت کے زلزلے نے بڑی تباہی مچائی اور ایک ہفتہ گزرجانے کے بعد صورتحال معمول پر نہیں آ سکی۔ دوسری جانب ملک میں عالمی امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے،ہسپانوی حکومت نے ایکواڈور کے زلزلہ متاثرین کیلئے تیرہ ٹن امداد روانہ کی ہے۔