لندن : (ملت+اے پی پی) برطانیہ کے وزیر خزانہ نے برگزٹ کے بعد بھی برطانیہ کو یورپی منڈیوں اور یورپ کو برطانوی منڈی تک رسائی کی حمایت کی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ فلپ ہیمینڈ نے بتایا کہ لندن اور برسلز کو ایک دوسرے کی ریڈ لائن کا مقابلہ کرنے کے بجائے، برگزٹ پر بہترین طریقے سے عملدرآمد کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ برطانیہ نے یورپی تارکین وطن کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ برگزٹ کے بعد بھی یورپی شہریوں کو برطانیہ آنے کی آزادی ہوگی اور وہ یہاں تجارت بھی کرسکیں گے۔ تاہم مستقل رہائش اورمستقل تجارت کا معاملہ اس سے مختلف ہے۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
برطانیہ کو یورپی منڈیوں تک رسائی ملنی چاہئیے