خبرنامہ انٹرنیشنل

تھائی لینڈ:ہاسٹل میں آگ 70 طالبات جاں بحق

بینکاک: (اے پی پی) تھائی لینڈ میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے سترہ طالبات جاں بحق ہو گئیں ۔ تھائی لینڈ کے صوبہ جیانگ رائے کے شمال میں واقع غریب بچیوں کے لیے بنے اسکول کے ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی ۔ واقعے میں سترہ بچیاں ہلاک اور پانچ جھلس گئیں ۔ ہاسٹل میں رات گئے آگ لگی جب بچیاں یہاں سو رہی تھیں ۔ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے ، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔