سیؤل:(ملت+اے پی پی) جنوبی کوریا کی پارلیمان میں جمعہ کو خاتون صدر پارک گْیون ہائے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور کر لی گئی ۔ اس تحریک کے حق میں 234 جبکہ مخالفت میں 56ووٹ پڑے ۔ جنوبی کوریا کی پارلیمان میں اپوزیشن جماعتیں اکثریت میں ہیں۔ صدر پر بدعنوانی کے الزامات ہیں۔ ان کے خلاف گزشتہ کئی ہفتوں سے بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
جنوبی کوریا کی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور