خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشتگردی کی جنگ میں امریکہ کی ناکامی کی وجہ دہشتگردوں کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے :حامد کرزئی

کابل/ ماسکو(آئی این پی)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ ناکام رہی ہے کیونکہ دہشتگردوں کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے برقرار ہیں ۔روسی ٹی وی رشیا ٹوڈے کو ایک انٹرویو میں حامد کرزئی نے کہاکہ اگر ملک تمام صورتوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مخلص رہتا ہے تو امریکہ کو انتہاپسندوں کے مالی ذرائع کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب تک ہم دہشتگردوں کے مالی وسائل ،انکے ٹھکانوں کو ختم نہیں کردیتے ۔حامد کرزئی نے مزید کہاکہ امریکہ اور اسکے اتحادی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناکام رہے ہیں کیونکہ دہشتگردوں کے پاکستان میں محفوظ ٹھکانے برقرار ہیں۔