خبرنامہ انٹرنیشنل

دہشت گردی کا ذمہ دار مغرب ہے، ڈاکٹر علی لاریجانی

دہشت گردی کا ذمہ دار مغرب ہے، ڈاکٹرعلی لاریجانی
تہران؛(ملت آن لائن) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا ذمہ دار مغرب ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب میں ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مغرب نے مسلمانوں پر تسلط کو اپنا نصب العین بنایا اور حالیہ عشروں کے دوران اسلامی تعلیمات کا مقابلہ کرنے کے لئے مغربی افکار کے نتیجے میں دہشت گرد گروہوں نے جنم لیا اور مغربی مہم پسندی کا رویہ اس بات کا باعث بنا کہ اقوام عالم کی نظر میں مغرب، نفرت کا مرکز بنتا چلا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر اسلام نے توحید پرستی اور مسلمانوں میں اتحاد کو اپنا نصب العین بنایا اور آپ مومنوں کو اغیار کے مقابلے میں متحدہ طاقت قرار دیتے رہے۔