واشنگٹن (ملت + آئی این پی)وائٹ ہاؤ س کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر سات مسلم ممالک پر امریکا کے لئے سفری پابندیاں لگ جائیں گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ایسے وسیع اختیارات ہیں کہ وہ قومی مفاد میں قدم اٹھا سکتے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤ س کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کے پاس ایسے وسیع اختیارات ہیں کہ وہ قومی مفاد میں قدم اٹھا سکتے ہیں اور ایک مرتبہ پھر سات مسلم ممالک پر امریکا کے لئے سفری پابندیاں لگ جائیں گی۔۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک انتظامی حکم نامے میں کہا تھا کہ عراق، شام، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن سے کوئی بھی شخص 90 دنوں تک امریکہ نہیں آ سکے گا۔اس فیصلے کے خلاف امریکااور امریکا کے باہر بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے اور امریکی ہوائی اڈوں پر افراتفری نظر آئی جس کے بعد امریکی عدالت نے صدر کے حکم نامے کو معطل کر کیسات مسلم ملکوں پر عائد کی جانے والی سفری پابندیاں ختم کر دی تھیں۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف اپلیٹ کورٹ درخواست دائر کی لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے وکلا کا موقف سننے کے بعد امریکی اپلیٹ کورٹ نیپابندی کا مطالبہ مسترد کر دیا۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
سات مسلم ملکوں پر سفری پابندیاں پھرلگ جائیں گی: وائٹ ہاؤس