ابوظہبی (ملت آن لائن ) سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات نے مزید سخت موقف اپناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر قطر کیلئے کسی بھی قسم کی ہمدردی کا اظہار کرنا بھی جرم تصور کیا جائے گا ۔العربیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے جنرل پراسیکیوٹر حماد سیف الشمسی نے شہریوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قطر کیلئے کسی قسم کا اظہار ہمدردی سائبر کرائم ہے جس پر قانون کے مطابق سزائیں دی جائیں گی ۔انہوں نے فیصلے کو قطر ی حکومت کی جارحانہ اورغیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کو خبر دارکیا کہ قطر کی حمایت یا ہمدردی پر 15سال قید یا کم سے کم 5لاکھ درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
سوشل میڈیاپر قطر کیلئے اظہار ہمدردی جرم تصور کیا جائے گا : یو اے ای