شام سے 400 سے زائد امریکی میرینز کا انخلاء
واشنگٹن:(ملت آن لائن) امریکی قیادت میں لڑنے والے اتحاد نے کہا ہے کہ جس امریکی دستے نے شامی شہر رقہ کا داعش سے قبضہ واگزار کرایا، اْس میں سے 400 سے زائد امریکی میرینز واپس جا رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اتحاد کے ایک بیان میں امریکی بریگیڈیئر جنرل جوناتھن براگا نے کہا ہے کہ جہاں بھی یہ ممکن ہیہم لڑاکا افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں، تاہم ہم اب بھی شامی اور عراقی ساتھیوں کی سکیورٹی کو بحال رکھنے کے کام میں مدد دیتے رہیں گے۔انہوں نیکہا کہ داعش کو شکست دینے کے لیے ہماری افواج شراکت داروں کی فوجوں سے مل کر کام کریں گی۔پینٹاگان نے کہا ہے کہ سرکاری طور پر شام میں 503 فوجی تعینات ہیں،تاہم امریکی اہل کاروں نے گذشتہ ہفتے بتایا ہے کہ یہ تعداد 2000 کے قریب ہے۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
شام سے 400 سے زائد امریکی میرینز کا انخلاء