خبرنامہ انٹرنیشنل

لیبیا: پولیس اسٹیشن کے باہرخود کش دھماکہ،10 افراد ہلاک

سرت: (اے پی پی) سیکورٹی ذرائع کے مطابق ساحلی شہر سرت سے ایک سو تیس کلومیٹر مغرب میں واقع قصبے ابو غرین میں خودکش کار بم حملہ کیا گیا۔ حملے میں شہری اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔ حکام نے داعش کو حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو مصراتہ کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیبیا کی اتحادی فورسز نے سترہ مئی کو ابو غرین پر قبضہ کر لیا تھا اور وہاں سے سرت شہر پر قابض داعش کے خلاف جنگ کر رہی ہیں۔