قاہرہ (اے پی پی) مصر کی تحقیقاتی ایجنسی کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا ملبہ بحیرۂ روم سے ملا ہے ۔ بحیرہ روم میں طیارے کے ملبے کی تلاش میں مصروف بحری جہاز نے یہ سراغ لگایا ہے ۔ مصری ایئر لائن کا مسافر طیارہ پیرس سے قاہرہ جاتے ہوئے لاپتہ ہوا تھا ۔ اس مسافر طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 66 افراد سوار تھے ، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں ۔ مصری حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں دہشت گردی کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
مصرکےلاپتہ طیارےکا ملبہ بحیرۂ روم سےمل گیا
