قاہرہ (آن لائن) مصر کے سابق سفارتکار احمد عبدالغیت کو عرب لیگ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق قائرہ میں بائیس رکنی بلاک نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ بلاک نے 73 سالہ عبدالغیت کو بلا مقابلہ عرب لیگ کا نیا سربراہ منتخب کیا ہے عبدالغیت حسنی مبارک کے دور اقتدار کے آخری سات سالوں میں مصر کے وزیر خارجہ کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں متعدد عرب ممالک جن میں الجیریا ، بحرین ، کویت اور لیبیا شامل ہیں نے عبدالگیت کے انتخاب کا خیر مقدم کیا ہے ۔ #
خبرنامہ انٹرنیشنل
مصر کے سابق وزیر خارجہ عبدالغیت کو عرب لیگ کا نیا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا
