نئی دہلی: (ملت+آئی این پی ) کانگریس رہنماراہول گاندھی نے بھارت میں بڑے نوٹوں کی بندش پر وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دلی سرکار کی کالے دھن کیخلاف مہم نے نئی بلیک مارکیٹ کوجنم دیدیا ، یہ بھارتی معیشت اور مالیاتی اداروں پر حملہ ہے ،مودی کے اچانک فیصلے نے امیرکوغریب اور غریب کوبھکاری بنادیا ج۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنماراہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارت میں بڑے نوٹوں کی بندش کے بعد چھوٹے لوگ پریشانی کا شکار ہیں۔نریندرمودی کے اچانک فیصلے نے امیرکوغریب اور غریب کوبھکاری بنادیا جبکہ کالیدھن کیخلاف مہم نے ایک نئی بلیک مارکیٹ کوجنم دیدیا ہے۔ نئی دہلی میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ؤں کی ملاقات ہوئی جس میں راہول گاندھی اور ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نیمودی سرکارکو کھری کھری سنائیں۔ راہول گاندھی نیکہاکہ مودی کی پالیسی سے کالادھن ختم نہ ہواغریب پریشان ہوگئے۔ساتھ ہی ایک نئی بلیک مارکیٹ وجود میں آگئی۔ اس نئی بلیک مارکیٹ میں وہ نوٹ تبدیل کییجاتیہیں، جن کی قدر اب ختم ہوچکی ہے۔ راہول گاندھی نے مودی کیاقدامات کو بھارتی معیشت اور مالیاتی اداروں پر حملہ قرار دیا۔اپوزیشن رہنماممتابینرجی بولیں ، نوٹوں کی بندش اور نئے نوٹوں کیاجرا کیدوران غریبوں سے پیسہ چھین کرامیروں دے دیاگیا۔ انہوں نے ملکی حالات کوسپرایمرجنسی قراردیا۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
مودی سرکار کی نوٹوں کی بندش معیشت اور مالیاتی اداروں پر حملہ ،راہول