خبرنامہ انٹرنیشنل

میرے مواخذے سے جمہوریت خطرے میں پڑجائے گی

میرے مواخذے سے جمہوریت خطرے میں پڑجائے گی
منیلا:(ملت آن لائن) فلپائنی چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی جمہوریت کےلئے خطرناک ہوگی۔ فلپائن کی چیف جسٹس ماریا لورڈیز سارینوں نے فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے اور انکے اتحادیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا مواخذہ جمہوریت کےلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ مواخذہ صرف میری ذات تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اس سے پوری جمہوریت متاثرہوگی۔ چیف جسٹس ماریا لورڈیز سارینوں نے فلپائنی صدر کی انسداد بدعنوانی مہم اور پولیس کے ہاتھوں ماورائے قانون ہلاکتوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ صدرنے مبینہ طورپر انسداد بدعنوانی مہم کے نام پر سرکاری اداروں کے نظم ضبط کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔ فلپائن کے صدر نے چیف جسٹس پر کرپشن اور اثاثے چھپانے کے الزامات لگائے تھے جس پر ان کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔ فلپائن کی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے مواخذہ کی کارروائی کی جارہی ہے۔