خبرنامہ انٹرنیشنل

نئی دہلی 50 روپے کی لاٹری نے بھارتی مزدور کو ایک کروڑ کا مالک بنا دیا

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی شہری پر قسمت کی دیوی اس وقت مہربان ہو گئی جب وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر کیرالہ مزدوری کرنے آیا اور لاٹری کی انعامی رقم حاصل کرنے کے بعد ایک کروڑ کا مالک بن گیا22 سالہ موفیجلر رحیما شیخ غربت سے تنگ اپنا گھر بار چھوڑ کر کیرالہ مزدوری کرنے آیا، اینٹیں اٹھائیں اور پچاس روپے ملنے پر معذور شخص سے لاٹری ٹکٹ خرید لی۔رحیما اس وقت حیران رہ گیا جب تین دن بعد پچاس روپے کی لاٹری سے ایک کروڑ کا انعام نکل آیا، نوجوان نے فوری تھانے پہنچ کر سیکورٹی مانگی اورچھٹیوں کے بعد بینک سے اپنی رقم وصول کی۔ خوش قسمت بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ وہ ان روپوں سے اپنا گھر خریدے گا۔ بائیس سالہ نوجوان شادی شدہ اور آٹھ ماہ کی بیٹی کا باپ ہے۔#/s#