ابوجا : (ملت+اے پی پی) نائیجیریا میں تحریک اسلامی کے رہنما آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ا یت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائی، جنھیں بے بنیاد الزامات کے تحت قید میں رکھا جا رہا ہے، ایک عدالتی فیصلہ ہے۔ نائیجیریا کی تحریک اسلامی نے ملک کے شیعہ مسلمانوں اور شیخ زکزکی کے خلاف الزامات کو مسترد کرتے ہوئے مذہبی گروہوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد آمیز اقدامات بند کرنے اور نائیجیریا کے سیکورٹی اداروں کے ہاتھوں عام شہریوں کے خلاف اقدامات پر عالمی اداروں کی جانب سے توجہ دیئے جانے کا مطالبہ کیا۔نائیجیریا کی اعلی عدالت نے شیخ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا حکم دیا ہے لیکن نائیجیریا کی حکومت نے ابھی تک ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
نائیجیریا میں تحریک اسلامی کے رہنما کی کی رہائی کا مطالبہ