خبرنامہ انٹرنیشنل

ٹرمپ کا صدر بننا خطرناک ہوگا،فرانسیسی صدر

پیرس : (اے پی پی) فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ امریکی صدر بنتے ہیں تو یہ بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ایک مقامی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں اولاند نے کہا کہ اگر ٹرمپ صدر بنتے ہیں تو یہ خطرناک ہو گا اور اس سے فرانس اور امریکا کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ٹرمپ کے صدر بننے سے یورپ اور امریکا کے درمیان تعلقات میں پیچیدگی اسکتی ہے۔