خبرنامہ انٹرنیشنل

پیرو میں دوآتش فشاں پہاڑوں سے ایک ساتھ راکھ اور دھوئیں کا اخراج

لیوا : (ملت+اے پی پی) جنوبی امریکی ملک پیرو میں واقع سابان قایا اور اوبیناس نامی آتش فشاں پہاڑوں سے ایک ساتھ راکھ اور دھوئیں کا اخراج شروع ہو گیا۔امریک ذرائع ابلاغ کے مطابق پیرو میں واقع سابان قایا نامی آتش فشاں پہاڑوں سے نکلنے والے کالے بادل اور راکھ کئی ہزار فٹ کی بلندی تک پہنچ گئے ہیں اوردورسے دکھائی دے رہے ہیں۔ مذکورہ آتش فشاں پہاڑ سے18 روز قبل بھی دھوئیں کا اخراج ہوا تھا ۔ سابان قایا نامی پہاڑ کی بلندی35سو میٹر ہے۔ واضح رہے پیرو میں ایک اور آتش فشاں ’اوبیناس‘ بھی متحرک ہو گیا ہے، ملکی تاریخ کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ 2 آتش فشاں ایک ساتھ متحرک ہوگئے ہیں۔