سانتیاگو:(اے پی پی)چلی میں صنوبر کے درختوں سے بھرے جنگل میں آگ لگ گئی ، برسوں پرانے درخت جل کر راکھ ہوگئے ،چلی کے وسطی علاقے سان فلیپ میں صنوبر کے قیمتی جنگل میں لگی آگ بے قابو ہوکر مزید پھیل گئی ہے ۔ محکمہ جنگلات اور فائر فائٹرز کے حکام کا کہنا ہے کہ آگ اتنی شدید ہے کہ خدشہ ہے یہ آس پاس کے علاقوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ،فائرفائٹرز آگ پر قابو پر پانے کی ہر ممکن کوششوں میں مصروف ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں ملی ۔اس جنگل میں صنوبر کے ساڑھے چار سو سے زائد درکت ایک ہزار سال پرانے تھے جو اب جل کر راکھ ہوگئے ہیں ۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
چلی میں صنوبرکےدرختوں سےبھرےجنگل میں آتشزدگی
