بیجنگ (ملت آن لائن + آئی این پی) چین پاک دوستی انجمن کے سربراہ شا زو کھانگ نے کہا ہے کہ چین پاک اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی، پروموشن روڈ شو دونوں ملکوں کے باہمی رابطے کی توسیع کے لئے ایک نئے پلیٹ فارم کے برابر ہے جبکہ پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا روڈ شو میں چینی سرمایہ کاروں کے لئے خیبرپختو نخواہ کے چھیاسی پروجیکٹس متعارف کروئے جائیں گے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبرپختو نخواہ کی طرف سے اقتصادی و تجارتی تعاون کی پروموشن کے لئے روڈ شو بیجنگ میں جاری ہے ۔ روڈ شو کی افتتاحی تقریب میں چین پاک دوستی انجمن کے سربراہ شا زو کھانگ، خیبر بختون خواہ کے وزیر اعلی پرویز خٹک، چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد اور دونوں ملکوں کے اقتصادی و تجارتی ، تعلیمی اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر شا زو کھانگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگی۔یہ پروموشن روڈ شو دونوں ملکوں کے باہمی رابطے کی توسیع کے لئے ایک نئے پلیٹ فارم کے برابر ہے۔ پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ موجودہ روڈ شو کے دوران چینی سرمایہ کاروں کے لئے خیبر بختون خواہ کے کل چھیاسی پروجیکٹس کو متعارف کروایا جائے گا۔ چینی سرمایہ کار اس کے ذر یعے خیبرپختو نخواہ کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل کر پائیں گے جو پاکستان کی منڈی میں داخلے کے لئے مفید ہے۔اطلاع کے مطابق موجودہ روڈ شو کے دوران صوبہ خیبر بختون خواہ میں زراعت، توانائی، تعلیم ،رئیل اسٹیٹ ، صنعت، انفارمیشن، معدنیات ، سڑکوں اور سیاحت سمیت تیرہ شعبوں سے متعلق معلومات کا تعارف کرایا گیا اور سرمایہ کاری کے متعلقہ پروجیکٹس پر روشنی ڈالی جائیگی۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
چین پاک اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگی، چین