خبرنامہ انٹرنیشنل

ڈاکٹروں کی نااہلی،بھارت میں کومے کا شکار خاتون کو زندہ جلا دیا گیا

نوائیڈہ (ملت + آئی این پی) بھارت میں کومے کی شکار خاتون کو زندہ جلا دیا گیا، نااہل ڈاکٹر کی جانب سے خاتون کو موت کا سرٹیفیکیٹ جاری کیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نوائیڈہ کی رہائشی ایک خاتون کو پھیھٹروں میں انفیکشن کے باعث شردھا ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ڈیتھ سرٹیفیکیٹ اس کے شوہر کو دے دیا۔ خاتون کے بھائی کو اپنی بہن کی موت پر شبہ گزرا اس نے فوری طور پر علی گڑھ پولیس سے رابطہ کیا۔ تاہم پولیس جب خاتون کی آخری رسومات کو رکوانے کے لئے پہنچی تو اس وقت تک اس کے جسم کا ستر فیصد حصہ جل چکا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔