واشنگٹن: (اے پی پی) نائٹ کلب حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندان سے تعزیت کے لیے صدر اوباما نائب صدر جو بائیڈن کے ہمراہ اورلینڈو پہنچے۔ انہوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے قانون سازی کریں۔ صدر اوباما اورلینڈو کے ایم وے سینٹر میں متاثرہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہا ہلاک ہونے والے ہمارے اپنے ہی خاندان کے ارکان تھے۔ ہمارے دل اتنے ہی غمزدہ اور پریشان ہیں جتنے کہ مرنے والوں کے لواحقین کے ہیں۔
خبرنامہ انٹرنیشنل
کانگریس ہتھیاروں کی روک تھام کیلئےقانون سازی کرے: اوباما
