کیا آپ جانتے ہیں ترک صدر رجب طیب اردوغان کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟
لاہور: (ملت آن لائن) 63 سالہ اردوغان اے کے پارٹی کے قیام کے ایک سال بعد سنہ 2002 میں اقتدار میں آئے۔ وہ 11 سال تک ترکی کے وزیر اعظم رہے اور پھر سنہ 2014ء میں ملک کے پہلے براہ راست صدر منتخب ہوئے۔ طیب رجب اردوغان سنہ 1970 اور 1980 کی دہائیوں میں اسلامی حلقوں میں سرگرم نجم الدین اربکان کی ویلفیئر پارٹی کے رکن رہے۔ سنہ 1994 سے 1998 تک فوج کی جانب سے اقتدار حاصل کرنے تک وہ استنبول کے میئر رہے۔ سنہ 1998 میں ویلفيئر پارٹی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ اگست سنہ 2001 میں عبداللہ گل کے اتحاد میں ’اے کے پی‘ کا قیام عمل میں آیا۔ سنہ 2003-2002 میں اے کے پی نے پارلیمانی انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کی اور اردوغان کو وزیر اعظم بنایا گيا۔ اردوغان سنہ 2014 میں براہ راست انتخابات کے ذریعے ملک کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ ان کی ماہانہ تنخواہ تقریباً 12 ہزار 991 ڈالرز ہے جو لگ بگ 14 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔
………………………….
اس خبر کو بھی ہڑھیے…قذا فی کے بیٹے کی انتخا بات میں حصہ لینے کی تیا ریاں
طرا بلس : (ملت آن لائن) لیبیا میں آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں سابق صدر کرنل معمر قذافی کے حامی ایک بار پھر میدان میں ہیں اور وہ مقتول لیڈر کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق دار ٹھہراتے ہوئے ان کی حمایت میں مہم چلا رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق سیف الاسلام آ ئند ہ عام انتخا بات میں حصہ لینے کی تیا ریوں میں مصروف ہیں تا ہم اس کیلئے انہیں مشکلات کا بھی سا منا ہے ۔سیف الاسلام کو لیبیا کی جیل سے رہا ہوئے چھ ماہ گذر چکے ہیں مگر وہ بدستور روپوش ہیں۔ ان کے ٹھکانے کے بارے میں درست معلومات موجود نہیں اور نہ ہی ان صحت کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ عالمی فوج داری عدالت کو بھی مطلوب ہیں۔ عالمی فوج داری عدالت سیف کی گرفتاری کے احکامات دے چکی ہے۔ لیبیا میں آئندہ برس ہونے والے پارلیمانی اور صدارتی انتخابات میں سابق صدر کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام نے انتخابات میں حصہ لینے کی بھر پور تیاری کر لی ہے ۔