خبرنامہ انٹرنیشنل

ہانگ کانگ: ماں نے بیٹی کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے

ہانگ کانگ: ماں نے بیٹی کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دئیے
ہانگ کانگ (ملت آن لائن) ہانگ کانگ میں منشیات کی عادی 37 سالہ خاتون چاؤ نے اپنی بارہ سالہ بیٹی می جائی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردئیے۔ خاتون جس کی دوشادیاں ناکام ہو چکی ہیں اپنی بیٹی اورخود کی کفالت کیلئے شبینہ کلب میں مساج کا کام کرتی تھی ۔ پولیس نے شکایت ملنے پر خاتون کے فلیٹ کی تلاشی لی تو غسل خانے سے بیٹی کی لاش کے ٹکڑے برآمد ہوگئے جس پر پولیس نے خاتون کو حراست میں لے لیا ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون نشے کی عادی تھی اور اس کے فلیٹ سے نشے میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ قاتلہ نے اپنی بیٹی کی لاش کے ٹکڑے 11 پلاسٹک بیگز میں بھر کر رکھے تھے جو قبضے میں لے لئے گئے۔ گرفتاری کے وقت قاتل ماں نشے کی حالت میں تھی اس لئے فوری طور پر اس سے تفتیش کا آغاز نہیں ہوسکا۔ اس کے علاوہ فلیٹ کے ڈرین پائپس میں بھی لاش کے ٹکڑے پھنسے ہوئے پائے گئے جنہیں نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے ۔خاتون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس نے اس سے پہلے چینی شہری سے بھی شادی کی تھی اور اس سے علیحدگی کے بعد وہ ہانگ کانگ آگئی جہاں اس نے دوسری شادی کر لی۔ قاتلہ کے ہمسائے نے بتایا کہ اس نے گزشتہ صبح گھر سے اٹھنے والی تیز پرفیوم کی بو سونگھی اور ساتھ ہی اسے گوشت کاٹنے کی آوازیں سنائی دیں جس پر اسے شک ہوا اور اس نے پولیس کو اطلاع دی۔