ہیلووین تہوار: کینیڈین وزیراعظم سپر مین بن گئے
کینیڈا(ملت آن لائن) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھوتوں اور چڑیلوں کے سالانہ تہوار ہیلووین کے لئے انوکھا انداز اپناتے ہوئے سپرمین کا روپ دھار لیا۔
جسٹن ٹروڈو ہر تہوار پر اپنے منفرد انداز سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی ان کی شخصیت سے متاثر دکھائی دیتا ہے۔
ہیلووین تہوار کے موقع پر جسٹن ٹروڈو نے معروف کامک کردار ‘سپر مین’ کا روپ اپنایا ساتھ ہی ان کے اہل خانہ نے بھی چڑیلوں اور بھوتوں کا حلیہ اپناتے ہوئے سیکڑوں افراد کے ساتھ ہیلووین منایا۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا مغربی تہوار’’ہالووین‘‘کے لیے اپنایا گیا’’سپر مین‘‘کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
45 سالہ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈواپنی بہترین پالیسیوں کے علاوہ اپنی پرکشش شخصیت کے باعث بھی دنیا بھر میں بےانتہا مقبول ہیں۔ خصوصاً پاکستان میں جسٹن ٹروڈو کو بہت پسند کیا جاتا ہے کیونکہ وہ کینیڈاسمیت پوری دنیا میں مقیم مسلمانوں کے لیے نرم گوشہ رکھتے ہیں اور ملسمانوں کے مختلف تہواروں پرمبارکباد دینا کبھی نہیں بھولتے۔
حال ہی میں ٹروڈو مغربی تہوار’’ہالووین‘‘کے لیے ’’سپرمین‘‘کا انداز اپنا کرایک بار پھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ کینیڈین وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں منعقد ہالووین کی تقریب میں مشہورسپرہیرو’’سپرمین‘‘کی طرح اندازاپناکر سب کو حیران کردیا۔
تقریب میں پہلے تو ٹروڈو سپر مین کی شخصیت کے ایک اورروپ کلارک کینٹ کی طرح حلیہ بنا کرآئے ان کا ہیئراسٹائل اور چشمہ پہننے کا انداز بالکل کلارک کینٹ کی طرح تھا. تاہم جب انہوں نے بالکل سپرمین کے انداز میں اپنی شرٹ کھول کرسپرمین کا مخصوص نشا