خبرنامہ انٹرنیشنل

اترپردیش: آتش بازی کا سامان بنانے والی غیرقانونی ورکشاپ میں دھماکہ

نئی دہلی ۔ 26 اکتوبر (ملت + اے پی پی) بھارتی ریاست اترپردیش میں آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی غیرقانونی ورکشاپ میں دھماکے کے نتیجہ میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے انسپکٹر رامیش یادیو نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکہ ورکشاپ کے سٹور روم میں ہوا جس سے پوری عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ورکشاپ کی عمارت مکمل تباہ ہو گئی۔ پولیس حکام کے مطابق آتش بازی کا سامان تیار کرنے والی غیرقانونی ورکشاپ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب ہندوؤں کا تہوار دیوالی قریب ہے۔