خبرنامہ انٹرنیشنل

اروند کیجریوال پر انتہا پسند ہندوؤں نے سیاہی پھینک دی، 2 گرفتار

نئی دہلی:(ملت+اے پی پی) مودی سرکار سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگنے پر نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال پر انتہا پسند ہندوؤں نے سیاہی پھینک دی۔ بیکانیر میں پریس کانفرنس کے دوران دو نامعلوم افراد نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال پر سیاہی پھینک دی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے مودی سرکار سے سرجیکل اسٹرائیک کے ثبوت مانگے تھے جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔