خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی کو آٹھ ماہ قید کی سزا

اسرائیلی فوجی

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی لڑکی کو آٹھ ماہ قید کی سزا

تل ابیب (ملت آن لائن) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی سترہ سالہ فلسطینی لڑکی کو آٹھ ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ اسرائیلی قبضے کے خلاف احتجاج کی علامت سمجھی جانے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی کو فوجی عدالت نے آٹھ ماہ کی قید سنائی ہے۔ لڑکی پر اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے سمیت چار الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ وہ چودہ سو چالیس ڈالر جرمانہ بھی اداکریں گی۔ احد تمیمی کی پہلی ویڈیو گیارہ سال کی عمر میں سامنے آئی تھی جب وہ ایک فوجی کو مکے سے ڈرا رہی تھی۔ سترہ سالہ احد تمیمی اسرائیل کے خلاف احتجاج میں فرنٹ میں نظر آتی تھیں۔
………………………….
اس خبر کو بھی پڑھیے…اسرائیلی قید میں بھی عہد تمیمی کا مورال بلند

اسرائیل : (ملت آن لائن) اسرائیلی جیل میں قید عہد تمیمی کے والد کی پہلی بار اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات، باسم تمیمی کا کہنا تھا کہ دونوں ماں بیٹی کا مورال بہت بلند ہے۔ نہتے فلسطینوں پر گولیاں برسانے والے اسرائیلی فوجیوں کوتھپڑ اور لات مارنے کا جرم، دسمبر 2017 سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے والد کی پہلی مرتبہ اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات ہوئی، میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں کا مورال بہت بلند ہے۔ عہد تمیمی کے والد باسم تمیمی نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی ، دوران ملاقات وہ دونوں شیشے کی دوسری جانب بیٹھی ہوئی تھیں اور ان سے 45 منٹ تک بذریعہ فون بات چیت ہوئی۔ 17 سالہ عہد تمیمی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی اپنی درسی کتابوں کے مطالعے اور انگریزی کی تعلیم حاصل کرنے میں وقت گزارتی ہے۔ عہد تمیمی کو ایک ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ اس ویڈیو کلپ کو عالمی سطح پر بھرپور توجہ ملی تھی۔