خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی 200 املاک مسمار

مقبوضہ بیت المقدس۔ (اے پی پی) فلسطین کے مقبوضہ شہروں میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کیساتھ فلسطینیوں کے مکانات اور املاک کی مسماری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ ماہ فروری میں صہیونی فوجیوں نے 200 مکانات اور دیگر فلسطینی املاک بلڈوز کیں۔ فروری میں مسماری کی کارروائیاں جنوری میں ہونیوالی کارروائیوں کی نسبت 4 گنا زیادہ ہیں۔ القدس اسٹڈی سینٹر کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے فرروی کے دوران بیت المقدس اور مغربی کنارے کے 70 شہریوں کو مکانات، دکانیں اور دیگر املاک مسمار کرنے کے انتظامی انہدامی نوٹس جاری کئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیت المقدس میں عیسویہ کے مقام پر کاروں کے گیراج، صور باھر میں چار مکانات اور عیزریہ کالونی میں ایک پرانی تاریخی عمارت کو مسمار کرنے کے نوٹس جاری کئے گئے، سلوان اور عین الوزہ میں میں مسماری کے 50 نوٹ جاری کئے گئے۔