خبرنامہ انٹرنیشنل

اسلامی سمٹ، ٹرمپ عرب سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض:(ملت آن لائن) انتہاپسندی کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر سکیورٹی پارٹنرشپ تشکیل دینے کے لیے منعقد ہونے والی پہلی عرب اسلامی امریکی کانفرنس کل ریاض میں ہوگی۔جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان دنیا بھر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خدشات پر قابو پانے اور بہتر سکیورٹی تعلقات کے قیام کو یقینی بنانے کے طریقوں پر غور کریں گے،کانفرنس میں شرکت کےلیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیاٹرمپ کے ہمراہ،،ریاض پہنچے،جہاں ان کا استقبال شاہ سلمان اعلیٰ سعودی حکام نے کیا ڈونلڈ ٹرمپ کا بطور صدر،کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے،اس موقع پر شاہ سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی،ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے دوران اعلیٰ سعودی حکام سے ملاقات کے علاوہ بزنس،کلچرل،سپورٹس،،تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ کل ہونے والی عرب اسلامی امریکی کانفرنس میں وزیراعظم نواز شریف سمیت 54 سربراہان مملکت شریک ہونگے۔