خبرنامہ انٹرنیشنل

اعتدال پسند شامی اپوزیشن کو میزائل مہیا کریں گے، سعودی عرب

ریاض ۔ (اے پی پی) سعودی_عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شام میں لڑنے والے اعتدال پسند گروپوں کو اپنے دفاع اور شامی فوج کی جارحیت کے خلاف زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل فراہم کرنے کو ترجیح دیں گے۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں عادل الجبیر نے بتایا کہ وہ شام کی اعتدال پسند اپوزیشن کو اسلحہ کی فراہمی کو فوقیت دیں گے۔رپورٹ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں سے اپوزیشن گروپ شامی فوج کے طیاروں اور فوجی ہیلی کاپٹروں کے حملوں کا دفاع کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے اعتدال پسند گروپوں کو زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی سے شام میں طاقت کا توازن تبدیل ہوسکے گا۔