خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان، پاکستان پرعالمی دباؤبڑھاناچاہتا ہے‘ نکی ہیلی

افغانستان، پاکستان پرعالمی

افغانستان، پاکستان پرعالمی دباؤبڑھاناچاہتا ہے‘ نکی ہیلی

نیویارک :(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ افغانستان چاہتا ہے کہ عالمی طاقتیں پاکستان پردباؤ بڑھائیں تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دورے کے بعد اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان مذاکرات کی میز پرآجائیں گے۔ امریکی سفیر نے کہا کہ افغان حکام نے مفاہمتی عمل میں اتفاق رائے کے لیے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے، افغان حکام نے پاکستان کو اپنا رویہ تبدیل کرنے پر بھی زور دیا ہے۔ خیال رہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے سلامتی کونسل کے 14 رکنی وفد کے ہمراہ افغانستان کا 2 روزہ دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا نے دورہ پاکستان پر کہا تھا کہ امریکہ خطے کے استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ نئے تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔ افغانستان میں پاکستان کو مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دی جارہی ہے، خواجہ آصف یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کو بریفنگ دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان پاکستان کے مطلوب دہشت گردوں کو پناہ دے دہا ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی سازشیں بھی واضع ہیں۔