خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان۔ پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، پولیس چیف سمیت 33 ہلاک

افغانستان۔ پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ، پولیس چیف سمیت 33 ہلاک

کابل(ملت آن لائن)افغان صوبے پکتیا میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر خودکش حملوں میں پولیس چیف سمیت 30 افراد ہلاک جب کہ 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، اسی دوران دوسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑادیا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں موجود اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف سمیت متعدد پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوگئے جب کہ 150 سے زائد زخمی ہیں تاہم سیکیورٹی فورسز نے کچھ دیر میں ہی عمارت کا کنٹرول حاصل کرلیا اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کردیا۔

دوسری جانب طالبان نےمیڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کارروائی کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔